اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان سے دہشتگردی کو پوری دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔
سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا۔ افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان افغانستان کشیدگی ختم کرانے کیلئے چین متحرک ، خصوصی نمائندہ کابل بھیج دیا
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔
پاکستان مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کےلیےافغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی، سکیورٹی ذرائع
انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔




