پاک بحریہ کا سمندری سکیورٹی کیلئے اہم قدم،آپریشن ’’محفوظ البحر‘‘ شروع کر دیا

پاک بحریہ نے موجودہ سمندری سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں آپریشن ’محفوظ البحر‘ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد قومی جہاز رانی، توانائی کی ترسیل اور اہم سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نے سمندری سیکیورٹی کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر آپریشن ’محفوظ البحر‘ شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام اداروں میں 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم، ہفتے میں 4دن کام ہوگا،شہبازشریف

اس آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور سمندری تجارت کو لاحق خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے تحت توانائی کی ترسیل اور اہم سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ تجارتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے سمندری راستوں کا محفوظ رہنا قومی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز اس وقت تجارتی جہازوں کی سکیورٹی کے لیے ایسکارٹ آپریشنز بھی انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ میں امریکہ کو شکست ہوگی: چینی ماہر کی حیران کن پیشگوئی

پاک بحریہ پی این ایسکارٹ آپریشنز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے جب کہ تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز اس وقت دو تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، جن میں سے ایک تجارتی جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔

ترجمان کے مطابق اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ ،امریکا نے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

پاک بحریہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے ساتھ ساتھ علاقائی سمندری سکیورٹی کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔

Scroll to Top