ایران پر حملوں سے عالمی توانائی بحران پیدا ہوا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنا ترجیح ہے، ثانیہ عاشق

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ثانیہ عاشق کا بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مثبت ردعمل سامنے آگیا۔

ثانیہ عاشق نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور ایران پر ہونے والے حملوں نے دنیا میں ایک معاشی اور توانائی کا بحران پیدا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا عزم ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا اور اس صورتحال میں ذخیرہ اندوزی کرکہ ناجائز منافع کی کوشش کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے جس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 روپے فی بیرل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا کم ترین حصہ عوام کو منتقل کرنا پاکستان کی معیشت کے بےحد ضروری تھا۔ انشاءاللّہ پاکستان اور پاکستانی قوم اس مشکل وقت سے متحد ہوکر نکلے گی۔

Scroll to Top