عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں،وزیراعظم نے قابل عمل حکمت عملی تیار کرلی، عطاتارڑ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے گزشتہ رات پیٹرولیم کی قیمتوں اور عالمی صورتحال جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے، پر پریس کانفرنس کی۔

قیاس آرائیوں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ حکومت پاکستان اور متعلقہ وزارتیں وقتاً فوقتاً درست اور تصدیق شدہ معلومات جاری کرتی رہیں گی۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بہت سے دیگر ممالک کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے بچت، کفایت شعاری اورسرکار کے معاملات میں سادگی کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی کی تشکیل کے لیے 48 گھنٹے دہے ہیں۔

وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم کو چاروں وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات اور انکے نفاذ پر بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے

تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کا استحصال نہ ہواور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

عوام کے استحصال میں ملوث عناصر کیلئے وزیرِ اعظم کی بالکل رعایت نہ برتنے کی ہدایت ہے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

Scroll to Top