ایرانی میزائلوں سے تل ابیب میں کتنا نقصان ہوا؟بھارتی صحافی نے حقائق بتا دیئے

وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کے لیے وہاں موجود بھارتی صحافی نے تل ابیب سے واپسی پر انتہائی خوفناک اور چشم کشا حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

بھارتی صحافی کے مطابق اسرائیل میں اس وقت تباہی کے ایسے مناظر ہیں جنہیں عالمی میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے اور زمین سے 100 میٹر نیچے بنی مضبوط سرنگیں اور بنکرز بھی ایرانی میزائلوں کے دھماکوں سے لرز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ، امریکا کو 100گھنٹوں میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟امریکی ادارے کا بڑا انکشاف

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے معلومات کو دبانے کے لیے انتہائی سخت سنسر شپ نافذ کر رکھی ہے، جہاں لاشوں اور زخمیوں کی تصاویر لینے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کے ہسپتال جانے پر پابندی ہے اور تباہ ہونے والی عمارتوں کی تصویر یا ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

بھارتی صحافی نے اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کے بارے میں عوامی تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس جدید ٹیکنالوجی کا دنیا بھر میں چرچا تھا، وہ ان کی آنکھوں کے سامنے ناکام ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اب میزائل الرٹ کا سائرن بھی اکثر وقت پر نہیں آتا اور سائرن موصول ہونے سے پہلے ہی حملہ ہو جاتا ہے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا کہ ایرانی میزائلوں سے 100فٹ گہرے بنکروں میں موجود لوگ بھی ہلاک ہوئے لیکن حقائق نہیں بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز اسرائیلی و امریکی جہازوں کے سوا سب کیلئے کھلا ہے، ایرانی فوج

یاد رہے کہ بھارتی صحافی مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کیلئے اسرائیل گئے تھے اور ان کی واپسی سے قبل ہی امریکا اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کا ایران نے فوری جواب دیا۔

یاد دہے کہ دو روز قبل اسرائیل نے ایرانی حملوں سے اسرائیل میں نقصانات کی رپورٹنگ کرنے والے سی این این کے دو ترک صحافیوں کو گرفتار کیا تھا۔

Scroll to Top