افغانستان میں کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی، سکیورٹی ذرائع

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کاروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی،افغان مہاجرین کی واپسی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے

افغان طالبان کو معلوم ہے کہ جنگ روکنےکیلئے ہمارے کیا مطالبے ہیں۔افغان طالبان ہمارے حملوں کے بعد ٹی ٹی پی وغیرہ کو بچاتے پھر رہے ہیں ۔

افغانستان میں ہمیں مطلوب دہشتگردوں کو انسانی ڈھال کے پیچھے رکھا جارہا ہے ۔افغانستان میں وہ تمام 36 پوسٹیں تباہ کردیں جہاں سے پاکستان میں لانچنگ ہوتی تھی۔

افغان طالبان کی حکومت کس کی سُپر پراکسی ہے جو سب کو معلوم ہے۔خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشت گردی کے معاملے پر سنجیدہ ہے

صوبائی حکومت کو خطرے کی نوعیت معلوم ہے ۔باگرام ائربیس پر حملے کا مقصد ہمارے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ و لاجسٹک تباہ کرنا تھا

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی مہم مکمل

ہمارے دوست ممالک اور افغان عوام ہمارے مطالبوں کے حامی ہیں ۔ ہمیں اپنے ملک کا دفاع کرنا ہے

افغانستان میں موجود جتھے کی حکومت سے جان چھڑانا افغان عوام کا کام ہے ۔افغان طالبان ہماری فورسز پر حملے کرکے ہماری پچ پر آگئے

ہم نے افغانستان میں اپنے دشمن کو نشانہ بنایا تھا افغانستان کو نہیں ۔افغان مہاجرین کی واپسی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

افغانستان میں ہمارے حملے قانونی، مذہبی اور اخلاقی لحاظ سے ٹھیک ہیں۔دنیا بھر اور خطے کے ممالک کے پاس ثبوت ہیں کہ سب دہشت گرد کہاں ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی مہم مکمل

دنیا کو معلوم ہے کہ ایران اور پاکستان میں بڑا فرق ہے ۔ہم عسکری لحاظ سے بھی مضبوط ہیں ہر طرح کی جنگیں لڑنے کا تجربہ بھی ہے

ہمیں دشمن سے نمٹنے کے لئے اندرونی طور پر مضبوط ہونا ہوگا ۔ہم نے کہا تھا تیراہ میں کسی بڑے فُل سکیل آپریشن کی ضرورت نہیں

ہم نے پاکستان میں حملوں کی بنیادوں کو ٹارگٹ کیا اور مسئلہ حل ہوگیا۔

Scroll to Top