پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ،الرٹ جاری

لاہور(کشمیر) پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان،پنجاب ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے الرٹ جاری کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ شاہرات میں کرپشن، نئی تعمیر شاہراہ سرینگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گہرے کھڈے

صوبے کے میدانی علاقوں میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 6 سے 7 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے، 9 سے 11 مارچ کے دوران بھی شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا بھی امکان ہے، کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت ملازمین کی روزانہ دو گھنٹے ہڑتال، سی ایم ایچ گیٹ مظفرآباد پر احتجاج

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 264 ریکارڈ کیا گیا

جبکہ برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 580، علامہ اقبال ٹاؤن میں 422، سی آئی پی آر آفس میں 356 اور بیدیاں روڈ پر 243 ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top