آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی مہم مکمل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پاکستان میں اپنی سالانہ موسمِ سرما امدادی مہم کے تحت 22,000 ونٹر کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کرلی۔

جس کے ذریعے ملک بھر میں مستحق اور کمزور طبقات کو شدید سردی کے دوران ریلیف فراہم کیا گیا۔اس انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت آزادکشمیر سمیت ملک کے 28 سرد ترین اور برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

یہ امداد اُن علاقوں میں فراہم کی گئی جو سخت موسمی حالات سے شدید متاثر ہوئے، جن میں خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نیز پنجاب اور سندھ کے وہ منتخب علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم رہا۔

ہر ونٹر کٹ میں دو پولیسٹر رضائیاں، مرد و خواتین کیلئے گرم شالیں، اور بچوں و بڑوں کیلئے گرم ملبوسات شامل ہیں جس سے متاثرہ خاندانوں کو سخت سردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں، آج مزید سستا ہو گیا!

منصوبے کی شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتظامیہ اور حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے تکمیل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کیاامریکا کو جنگ ختم کرنے کے لیے ایران نے بالواسطہ پیغام بھیجا؟واشنگٹن نے تردید کر دی

اس مشترکہ کاوش کے نتیجے میں 151,236 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو پاکستان میں کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور سردی سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تدارک کیلئے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

Scroll to Top