افغانستان کے اندر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی دبنگ کارروائیاں جاری۔۔!افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر اندار میں جواب جاری،، پاک فوج طالبان خارجیوں کے ٹھکانوں کے پرخچے اڑانے میں مصروف۔
آپریشن غضب للحق جاری،پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ننگرہار خوگانی بیس تباہ کردی گئی۔۔!سیکیورٹی فورسز نے طالبان خارجیوں کا جینا محال کردیا،، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر بے نقاب،معافی کی ٹویٹ کر دی
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری،پاک افواج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس تباہ کردی،۔۔
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے،آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا، ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہر گراش میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹکے ،گہرائی 10 کلومیٹر،امریکی زلزلہ پیما مرکز
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ہیں۔
پاک افواج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس تباہ کردی
دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن ’غضب للحق‘ کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے
، اب تک 464 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کے اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔




