تہران (کشمیر ڈیجیٹل) ایرانی صوبے فارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایرانی صوبے فارس کے ضلع گیراش میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ زلزلے کا مرکز گیراش شہر کے شمال مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: وراثتی فراڈ بے نقاب، ڈسٹرکٹ جج کا سخت حکم، پولیس کو فوجداری کارروائی کا حکم
زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر گراش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہماری دفاعی صلاحیتیں اور عزم وقت کی کسوٹی پر ثابت شدہ ہیں، خواجہ آصف
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
ایران کے شہر گراش میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا، امریکی زلزلہ پیما مرکز




