رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں جزوی نظارہ ممکن

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہونے جا رہا ہے جس کے دوران چاند زمین کے سائے میں مکمل طور پر چھپ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا باقاعدہ آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہو گا۔ اس عمل کے دوران زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے چاند سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کر لے گا، جسے ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے اور یہ آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کامکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ وقت اور مقامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا، جبکہ مکمل چاند گرہن کا آغاز شام 4 بجکر 5 منٹ پر ہو گا۔ یہ گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔ شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور آخر کار رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، تاہم آسٹریلیا اور امریکا میں مکمل چاند گرہن کو واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلڈ مون ایک خالصتاً قدرتی فلکیاتی عمل ہے جس میں زمین کے سائے کی وجہ سے چاند سرخ رنگ میں نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت جاری

Scroll to Top