ہائیکورٹ

آزاد کشمیر ہائی کورٹ: تیرہویں آئینی ترمیم کے خلاف رِٹ پٹیشنز کی سماعت 23 ستمبر کو ہوگی

مظفرآباد : آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں تیرہویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر دو اہم رِٹ پٹیشنز کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان اور جسٹس خالد رشید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مقدمہ عنوانی راجہ حمید خان بنام آزاد حکومت کی آئندہ سماعت کے لیے 23 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، جو عدالت پہلے ہی باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائیکورٹ: تیرھویں ترمیم سمیت اہم آئینی درخواستوں کی سماعت 9 ستمبر مقرر

حنیف ملک کی درخواست پر بھی سماعت اسی روز ہوگی:

اسی طرح ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک کی جانب سے تیرہویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر کردہ رِٹ پٹیشن کی سماعت بھی 23 ستمبر کو ہی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دونوں پٹیشنز میں آزاد کشمیر کے نافذالعمل آئین میں کی گئی تیرہویں آئینی ترمیم کی بعض اہم شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔