پاک فضائیہ کا بگرام ایئربیس پر حملہ، طیاروں، ہیلی کاپٹرز سمیت اہم عسکری سازوسامان تباہ،افغان وزارت دفاع کا اعتراف

افغان طالبان وزارتِ دفاع کی جاری کردہ ڈیمیج رپورٹ میں بگرام ایئر بیس پر پاکستانی فضائیہ کے حملے سے ہونے والی تباہی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ہرکولیس کارگو طیارہ، ٹوکانو طیارہ، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر اہم عسکری سازوسامان تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے لڑاکا جیٹ بمبار کابل کی حدود میں داخل ،گولیوں کی تڑتڑاہٹ، افغان صحافی

دستاویز میں اسے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تباہی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حملہ شدید تھا اور فوجی تنصیبات کو نمایاں نقصان پہنچا۔

افغانستان فوج کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل ساز و سامانجو پہلے بگرام میں موجود تھا، پاکستانی فضائیہ کے حملے میں تباہ ہو گیا ہے

رپورٹ میں بتایا ہے کہ 603-XUH بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مستقل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور وہ ناقابل مرمت ہے، سی-130 ہرکولیس کارگو طیارہ رن وے پر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان و فضائیہ کے افغانستان پر 10 بڑے حملے،طالبان نے سفید جھنڈے لہرا دیئے

292 سپر ٹوکانو ہلکے طیارہ ، MD530 Cayuse Warrior ہیلی کاپٹر،بکتر بند ہموی گاڑیاں،40,000 سے زائد M4 اور M16 رائفلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

50لاکھ 5.56 ملی میٹر اور 7.62 ملی میٹر اسلحہ کا گولہ بارود بھی دھماکوں میں ضائع، 2,000 سے زائد نائٹ وژن عینکیں اور جدید نگرانی ڈرون جل کر تباہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک مضبوط طیارہ شیلٹر میں شدید دھماکہ ہوا، جس سے درست نشانہ لگانے والے بموں کا ذخیرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جن میں 54 عدد GBU اور 500 پاؤنڈ کے JDAM بم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں،ہماری کارروائیاں دہشتگردوں کیخلاف ہیں،سینئر اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ یہ وہ باقی ماندہ امریکی ساز و سامان تھا جو ہمارے پاس موجود تھا اور اب مکمل طور پر ضائع ہو چکا ہے۔

Scroll to Top