افغانی صحافی احمد شریف زاد کا کہنا ہے پاک فضائیہ کے لڑاکا جیٹ بمبار طیارے کابل میںداخل ہوگئے ہیں اور افغانستان کا دارالحکومت ہر طرف سے گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج رہا ہے۔
🚨: Pakistani fighter jets entered Kabul airspace. The Taliban firing also began.
— Ahmad Sharifzad (@AhmadSharifzad) March 2, 2026
افغان صحافی نے رات گئے ٹویٹ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کابل کی حدود میں داخل ہو گئے ہیں اور ہر طرف گولیوں کی ترتڑاہٹ سنائی دے رہی ہے جس کے بعد پاکستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کے اعلان کی تصدیق ہو ئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی پاکستان میں در اندازی، حملوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کیخلاف افواجِ پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری رہیگا۔
سینئر پاکستانی سیکیورٹی عہدیدارکا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ہیں۔
افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری بند کر کے پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم کرے، تبھی پاکستان کے آپریشن ختم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان و فضائیہ کے افغانستان پر 10 بڑے حملے،طالبان نے سفید جھنڈے لہرا دیئے
سینئر پاکستانی سکیورٹی عہدیدار نے آپریشن غضب للحق سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ہیں۔
افغانستان میں جاری آپریشن اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری ترک کرنے کے حوالے سے پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی جلد بازی میں نہیں ہیں۔ پاکستان کے آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا، افغان طالبان حکومت بطور پراکسی ماسٹر خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والے متعدد دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔
سینئر سیکیورٹی عہدیدارنے کہا کہ افغان طالبان حکومت مسخ شدہ مذہبی نظریے کی آڑ میں جنگی معیشت کو فروغ دے رہی ہے۔ ان کی قیادت کا اصل مقصد مفادات اور مالی فوائد ہیں۔




