پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری،افغان پوسٹ اڑادی،طالبان دہشتگردفرار

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان رجیم کیخلاف منہ توڑ جوابی کاررائیاں جاری،ایک پوسٹ اُڑادی،طالبان دہشتگردفرار ہوگئے ۔

افواج پاکستان کی افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں بزدل افغان طالبان فورسز پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑکر بھاگنے پر مجبورہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر نئی بغاوت کے دھانے پر،بٹمالو، ایچ ایم ٹی اور نوگام کے عوام بھارت کیخلاف بپھر گئے

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکہ خیز موادسے اڑادیا

سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ہیلتھ ملازمین کا احتجاج 17ویں روز میں داخل، سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان کا بھاری نقصان ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران سے پاکستانیوں کی واپسی شروع؛ درجنوں طلبہ اور سیاح وطن پہنچ گئے، بلوچستان حکومت ہائی الرٹ

پاکستان مسلح افواج کے افغان چیک پوسٹوں پر قبضے کے بعد افغان طالبان پوسٹ پر موجود اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ تاہم پاک فوج نے افغان طالبان کا بھاری اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top