وادی نیلم(کشمیر ڈیجٹیل)بالائی وادی نیلم کے سیاحتی مقام تاوبٹ سے ملحقہ گاؤں دودگئیاں میں 4 افراد برفانی تودے تلےدب گئے جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ،ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے مقامی لوگوں پولیس پاک فوج کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن جاری ۔آزادکشمیر کے ضلع نیلم کےبالائی علاقہ گریس ویلی میں منگل کی صبح جنگل میں گئے پانچ نوجوان برفانی تودہ کی زد میں آگئے دو نوجوان جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے
جبکہ تین نوجوان منیرولد عالمگیر،تصیل ولد سیدمہران وحید ولدمشکور ساکنان پھولاوئی گلیشئرز کے نیچے دب گئے ہیں۔ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے پاک فوج پولیس اورمقامی لوگوں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی۔مقامی شہری نمبردار اشفاق احمد خان کے مطابق برف باری اور موسمی ،دت کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد نے بتایا کہ حادثہ کی جگہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر دودھ گئی کے مقام پر پیش آیا ہے بچ جانے والے نوجوانوں کے مطابق جنگل میں شکار کے لئے لئے گئے ہوئے تھے۔جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں دس فٹ سے زائد برف پہلے سے موجود ہے۔جبکہ مزید برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
برفانی تودے میں دبنے والوں میں منیر ولد عالمگیر ساکنہ پھولاوائی ، تحصیل ولد سید میران ساکنہ پھولاوائی، وحید ولد مشکور ساکنہ پھولاوائی شامل ہیں جن میں سے شہزاد ولد شیراز ساکنہ پھولاوائی معجزانہ طور پر بچ گیا۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق بالائی نیلم میں برف باری جبکہ لوئر نیلم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
مین شاہراہ نیلم چلہانہ تا پھولاوائی ٹریفک کیلئے بحال تو ہے مگر سفر کیلئے موزوں نہیں ہے ۔
ڈپٹی کمشنر /چیئرمین DDMA نیلم نے اس دوران ہائی الرٹ رہنے کی جملہ ریسکیو سروسز کے حامل ادارہ جات کو ہدایت کر رکھی ہے
ایسے علاقہ جات جیسا کہ جاگراں ، ، کارکہ لڑی مینگل ، لوات منہاں، سرگن، نالہ شونٹھر اور یونین کونسلز اپر و لاہور گریس جہاں برف باری کے دوران گلیشئرز کو خطرہ ہے محتاط رہیں۔
لیپہ سنو فیسٹیول 27 فروری سے منڈا کلی بیلا میں شروع، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل