آپریشن غضب للحق: اب تک 464 افغان طالبان ہلاک، 188 پوسٹیں تباہ ،عطاء تارڑ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف کارروائی اب بھی جاری ہے،

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اب بھی ایک خطرہ موجود ہے جس کا تدارک ناگزیر ہے۔

دہشتگردی کے واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہوتی ہے، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بھی کرتی ہے اور کل جب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو اُس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جاری آپریشن غضب للحق میں اب تک 464 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایکس پر افغان طالبان کے نقصانات کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے، وزیر نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے 188 سرحدی چوکیوں کو تباہ کیا اور 31 دیگر کو پکڑ لیا۔

دریں اثنا، انہوں نے کہا کہ دشمن کے 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، اور توپ خانے کو تباہ کیا گیا ہے، جبکہ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی حملوں کے ذریعے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق، مہمند،باجوڑ سیکٹرز میں بھرپور کارروائی،طالبان کے ٹھکانے مکمل تباہ

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جو جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا جھوٹ بے نقاب،سپاہی ثمین خان کا تیرا چوکی سے پیغام جاری

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف کارروائی اب بھی جاری ہے، ائر ڈیفنس سسٹم نے افغان دہشت گردوں کا ڈرون بھی مار گرایا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک خطرہ موجود ہے جس کا تدارک ناگزیر ہے، دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ افغانستان کا مسئلہ ہے، جس کو ہم نیوٹریلائز کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے جوان کی سرحد پر افطاری سے قبل دعا کرتے ہوئےتصویروائرل

اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق آگے بڑھ رہا ہے،خودکش حملے اور سرحدوں پر حملوں کا پاکستان نے جواب دیا ہے۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:پاک فضائیہ کے تابڑ توڑ حملے،قندھارٹینک ڈپو بھی اڑادیا،ویڈیو وائرل

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آج کے ڈرون حملے دہشت گردوں اور افغان طالبان کا گٹھ جوڑ ظاہرکر رہے ہیں، پاکستان میں جو دہشت گردی ہوتی ہے، تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے تین مارچ کو افغان رجیم کیخلاف پاکستان کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 464 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایکس پر افغان طالبان کے نقصانات کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے، وزیر نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے 188 سرحدی چوکیوں کو تباہ کیا اور 31 دیگر کو پکڑ لیا۔

دریں اثنا، انہوں نے کہا کہ دشمن کے 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، اور توپ خانے کو تباہ کیا گیا ہے، جبکہ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی حملوں کے ذریعے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Scroll to Top