اسلام آباد ہائیکورٹ:گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کی رکی تنخواہ فوری ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا ریلیف، فیز 3 کے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

فیز 3 کے افسران کو کسی بھی رکاوٹ کے بغیر ان کی متعلقہ منظور شدہ آسامیوں پر ڈیوٹی جوائن کرنے کی اجازت دی جائے

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو سبکی کا سامنا،فرانس کارافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

عدالت نے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کے مکمل سروس ڈوزیئرز اور آسامیوں کو ریگولر کرنے سے متعلق تمام ریکارڈ اور آفس میمورنڈم طلب کر لیے

حتمی فیصلے تک افسران کے زیرِ قبضہ منظور شدہ آسامیوں کو کسی بھی دوسرے فرد سے پُر کرنے سے روک دیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: جبری گمشدگیوں میں اضافہ، کشمیریوں میں تشویش کی لہر

عدالت کی جانب سے فیز 3 کے ان افسران کی ملازمتوں سے برطرفی سمیت کسی بھی قسم کی منفی کارروائی کرنے پر پابندی عائد

ڈی جی، NCCIA کی جانب سے پٹیشنرز کی ملازمتوں کے خاتمے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر مبنی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا جائے، اور فریقینِ مخالف کو ہدایت کی جائے کہ وہ اسے عدالت کے ملاحظہ کے لیے پیش کریں

مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک : قوالی کی محفل سج گئی، میئرظہران ممدانی بھی جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

عدالت کا 30 نومبر 2025 کو کنٹریکٹ کی توسیع ختم ہونے کے بعد بھی فرائض سرانجام دینے والے فیز 3 کے افسران کو تمام بقایا جات اور تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

Scroll to Top