اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کا خواب سچ ہونے کے قریب، 10 مارچ کی نیلامی سے قبل ٹیلی کام کمپنیوں کی بڑی پیش رفت
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت سوات، دیر بالا، کالام، باجوڑاور گردونواح میں اس شدت سے محسوس کیے گئے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے فوری بعد بالائی علاقوں میں لوگ کھلے مقامات کی جانب دوڑ پڑے تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہنواز کیانی قتل کیس کا فیصلہ: دو مجرمان کو سزائے موت، پانچ کو طویل قید
انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے، سوات اور کرم میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، پنجاب کے ضلع جہلم کے شہر پنڈدادن خان اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی گہرائی 114 کلو میٹر تھی، اورزلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔




