اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس،شدت 4.5ریکارڈ
ملاقات میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، انتظامیہ کا کریک ڈائون، 8 گرانفروش دکاندار گرفتار
نگراں وزیراعلیٰ کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور گلگت بلتستان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور پُرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔




