معروف نعتیہ شاعر اور برجستہ مزاحیہ شعر کہنے والے سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سید سلمان گیلانی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔
سید سلمان گیلانی کو نعتیہ کلام لکھنے کی وجہ سے شاعر ختم نبوت ﷺ کا لقب بھی ملا جبکہ اُن کے والد سید امین گیلانی تحریک ختم نبوت کے متحرک رہنماؤں میں شامل تھے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید امین گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس،شدت 4.5ریکارڈ
اہل خانہ کے مطابق سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل اورشیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔
سلمان گیلانی 74 برس کے تھے،دل اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔دوسری جانب سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے شاعرسیدسلمان گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا
جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سید سلمان گیلانی بلندپایہ شاعر، باکمال نعت خواں اورعمدہ نثرنگارتھے۔
ان کا کہنا تھاکہ سلمان گیلانی مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے، سلمان گیلانی مرحوم ہمارے خانوادے کے ایک فرد کی حیثیت رکھتے تھے۔




