بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔73 سالہ عمران احمدخان نیازی کا 15 فروری 2026 کو میڈیکل بورڈ کے ذریعے تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھےسینٹرل میکیولر تھکنس 550 سے کم ہو کر 350 ہوئی جو نمایاں بہتری ہے۔
متاثرہ دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 ہوئی ہے جو موجودہ مرحلے پر تسلی بخش ہے۔ بغیر عینک دائیں آنکھ کی بینائی 6/24 اور بائیں آنکھ کی 6/9 ریکارڈعینک کے ساتھ دائیں آنکھ 6/9 جبکہ بائیں آنکھ 6/6 ہو گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی
رپورٹ میں آنکھوں کی موجودہ میڈیکل کنڈیشن کی تمام تفصیل شامل ۔میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں آئندہ کا علاج اور ادویات بھی تجویز کی ہیں ۔نیواناک آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے روزانہ دو بار دینے کی ہدایت
کو-سوپٹ آئی ڈراپس صرف دائیں آنکھ کیلئے روزانہ دو بار جاری رکھنے،سسٹین الٹرا آئی ڈراپس دونوں آنکھوں کیلئے دن میں تین بار استعمال کرنے کی ہدایت،اینٹی-VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک شیڈول کے مطابق دینے کی تجویز
مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی کی پاکستان میں نئی 7 سیٹر ویگن آر 2026 متعارف، قیمت اور مائلیج نے سب کو حیران کر دیا
مزید تشخیص کیلئے OCT اینجیوگرافی اور اینٹی-VEGF مکمل ہونے کے بعد FFA ٹیسٹ کی ہدایت کردی ۔،
میڈیکل بورڈ کے دورہ اڈیالہ جیل کے بعد بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی پمز آمد، ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی۔
عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر بریفنگ دی گئی،پارٹی رہنماؤں اور ذاتی معالجین کا جاری علاج اور فالو اپ پلان پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار
بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ دونوں ڈاکٹروں کے دستخط سے جاری کی گئی۔




