حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) میونسپل کمیٹی کی گاڑی عرصہ دراز سے خراب صفائی کا نظام مفلوج ملازمین کو 10 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ جس کے باعث گھروں میں فاقوں کا راج ہے۔
میونسپل کمیٹیکے ملازمین بھی پریشان شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،ملازمین نے گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی صفائی چھوٹی ریڑیوں پہ گند رکھ کر منتقلی جاری ۔
ملازمین بھی بے بس بلدیہ کے ملازمین کی تعداد بہت تھوڑے ہونے کی وجہ سے پورے شہر کی صفائی کرنا مشکل ہو گیا ، شہر میں کوڑا کرکٹ اور گند کے ڈھیر لگ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کی سینٹرل میکیولر تھکنس 350 پر پہنچ گئی، رپورٹ
شہری اس صورتحال سے شدید پریشان صفائی کا نظام مفلوج عوام شدید مشکلات کا شکار شہر میں صفائی کا نظام مکمل دھرم بھرم ہو چکا ہے کمیٹی کی واحد صفائی کی گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے،،۔۔
نالیاں بند پڑی ہیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیران بنا دیا ہے۔ صفائی کے عملے کا کہنا ہے کہ گاڑی کی خرابی کے باعث انہوں نے رکشوں کے ذریعے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی کوشش کی لیکن شہر کا حجم بڑا ہونے کی وجہ سے اسطرح صفائی ممکن نہیں ہے۔
گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے کے جگہوں پر کئی دنوں سے کوڑا کرکٹ اور گند نہیں اٹھایا جا سکا جس سے مکھیاں مچھر اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی غفلت اور حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پورے علاقے کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افواجِ پاکستان کشمیریوں کے لیے ‘امید کی کرن’ اور واحد سہارا ہیں :سابق ڈپٹی سیکرٹری IIOJK فاروق کرمانی
جگہ جگہ گاندھی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں میں کی صحت متاثر ہو رہی ہے جبکہ دکاندار شہری تعفن اور بدبو سے شدید پریشان ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعظم ازاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ حویلی کہوٹہ میں میونسپل کمیٹی کیلئے فوری طور پر صفائی کیلئے نئی گاڑی فراہم کی جائے۔۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ملازمین کی تعداد بھی بہت کم ہے جس سے ایک ایک ہفتے میں پورا شہر صفائی نہیں ہو سکتا لھزا حکومت ازاد کشمیر یہاں پہ نئے بندے بھرتی کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔
ر صفائی کے عملے کو درکار تمام وسائل مہیا کیے جائیں شہروں کے مزید کہا کہ حکومت نے جلد اقدامات نہ اٹھائے تو شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے کیونکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شرمندگی کے ڈھیر بنا ہوا ہے




