میڈیکل ٹیم کا دورہ اڈیالہ جیل، عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر میڈیکل ٹیم کا اظہارِ اطمینان

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور اب تک کی جانے والی ٹریٹمنٹ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں کیے گئے علاج کے بعد بانی تحریک انصاف کی دائیں آنکھ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان کی بینائی 70 فیصد تک ریکور ہو چکی ہے۔ معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی قیادت اور فیملی ارکان کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے ‘فرینڈ آف دی کورٹ’ رپورٹ کو لیک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل

اس سے قبل 5 رکنی میڈیکل پینل نے جیل میں تقریباً ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی نمائندوں کا ڈھائی گھنٹے انتظار کیا، تاہم جانچ کے دوران کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ ماہرین اپنی حتمی رپورٹ تیار کر کے حکومت کو پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ،میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا،طارق فضل چوہدری

Scroll to Top