1500 روپے والے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان: 105ویں قرعہ اندازی مکمل

لاہور: نیشنل سیونگز ڈائریکٹوریٹ نے آج پیر، 16 فروری 2026 کو لاہور آفس میں 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی 105ویں سہ ماہی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ انتظام چلنے والی اس بچت اسکیم کی قرعہ اندازی سرکاری حکام اور عوامی مبصرین کی موجودگی میں شفاف طریقے سے مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری 2026: 750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان

نتائج کی تفصیلات:

پہلا انعام: پرائز بانڈ نمبر 429148 نے 30 لاکھ (3,000,000) روپے کا پہلا انعام جیت لیا ہے۔

دوسرا انعام: ایک ایک ملین (1,000,000) روپے کے تین انعامات بانڈ نمبرز 430347، 591133 اور 628300 کے نام رہے۔

تیسرا انعام: 1,696 خوش نصیبوں کے لیے 18,500 روپے کے تیسرے انعامات کا اعلان جلد مکمل لسٹ کی صورت میں کر دیا جائے گا۔

کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیشنل سیونگز کے قوانین کے مطابق چھ ماہ کے اندر اپنے اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ انعامی رقم کا کلیم جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

Scroll to Top