اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت کا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے دو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے جس کی سفارش کی روشنی میں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ عمران خان کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کا معاملہ تیز، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے
حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی…— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 14, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کنڈل شاہی ،ثقلین فدا کاظمی کا تگڑا وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی
انہوں نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ تحریکِ انصاف کو بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا ہے جو اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ : ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں:بھارتی ٹیم کپتان
ذرائع کے مطابق پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔ اسی میڈیکل بورڈ کی سفارش کی روشنی میں عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔




