ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرا، بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کل کولمبو میں ہو گا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:اپرچھتر گیزر دھماکہ،مکان کی کھڑکیاں ،دروازے ٹوٹ گئے

سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بائے آف بنگال میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث اتوار کی شام ہونے والے پاک بھارت میچ میں بارش کا قوی امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے عرصے بعد والد کی آواز سن کر بے حد خوش ہیں،علیمہ خان

اتوار کو کولمبو میں موسم دن کے آغاز میں گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، تاہم دوپہر کے دوران مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، بارش کے امکانات 50 سے 70 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بیٹوں قاسم،سلیمان سے بات کروادی،جیل حکام کی تصدیق

میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا ہے، لیکن کچھ موسمی ماڈلز کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے شدید بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹاس میں تاخیر یا میچ کے اوورز کم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ٹریفک جام: ایمبولینس میں خاتون جاں بحق

کچھ موسمی پیشگوئیاں کولمبو میں شام 8 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری کی نشاندہی کرتی ہیں تاہم رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔

موجودہ پوائنٹس سسٹم کے تحت اگر پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے شائقین مسلسل موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں

امید کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوں تاکہ ٹورنامنٹ کے اس اہم ترین مقابلے کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا تاہم بعد ازاں حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ قومی ٹیم طے شدہ میچ کھیلے گی، جس کے بعد اس اہم مقابلے سے متعلق غیر یقینی صورت حال ختم ہوگئی تھی۔

Scroll to Top