ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے بابر اعظم نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے اور نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے شائقین کی اپنے اسٹارز سے توقعات بڑھ جاتی ہیں۔
سابق کپتان نے اپنے تجربے کی بنیاد پر بتایا کہ انہوں نے ایسے میچز سے یہ سیکھا ہے کہ جتنا خود کو ٹھنڈا اور آرام دہ رکھیں گے، کارکردگی اتنی ہی بہتر ہوگی۔ بابر اعظم کے مطابق، کھلاڑیوں کو باہر کی آوازوں پر توجہ دینے کے بجائے صرف میچ پر فوکس کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس میچ کا جوش بہت زیادہ ہوتا ہے، لیکن کھلاڑی جتنا خود کو ٹینشن فری رکھیں گے، ان کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبو میں پاک بھارت ٹکراؤ : میچ کے ٹکٹ بلیک میں 4 گنا زیادہ نرخوں پر فروخت ہو نے لگے
🎙️ Babar Azam on the highly anticipated match against India pic.twitter.com/QVhSUueuUY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026
اسٹیڈیم کی صورتحال اور موسم کا حال:
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم کی تمام 35 ہزار نشستیں میچ سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور دنیا بھر سے شائقین میچ کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے، تاہم شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ انہیں ایک مکمل اور اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ منتظمین کے مطابق یہ مقابلہ عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔




