جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مزید بڑھا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریڈیو پاکستان حملہ کیس، نادرا کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
انہوں نے کہاکہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملی ہے، مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہد طے پائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیساتھ سختی سے نمٹا جائےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی میں دم ہے تو الیکشن میں آئے،مشتاق منہاس صدارتی دوڑ میں شامل،مجتبیٰ بٹ
2025 کے دوران 5 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب آئے ہیں، اس وقت تقریباً 30 لاکھ سے زائد پاکستانی ورکرز سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔




