اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نادرا کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی موجودگی سے متعلق رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کر دی ۔
نادرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری بھی 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں کے ملوث ہونے کے کی تصدیق کرچکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیساتھ سختی سے نمٹا جائےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
نادرا رپورٹ میں سابق وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا، جبکہ پی ٹی آئی پشاور صدر عرفان سلیم کے بارے میں بھی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا کی رپورٹ عدالت میں جمع ہونے کے بعد کیس کی مزید کارروائی متعلقہ فورم پر جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں19 فروری کو پہلے روزے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
نادرا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت فیشل ریکگنیشن سسٹم (ایف آر ایس) کے ذریعے کی گئی، جس کے لیے یو ایس بی موصول ہوئی اور اس میں 5 فولڈرز تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فولڈرز کے نام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عامر چمکنی، عرفان سلیم، کامران اور تیمور جھگڑا تھے اور فولڈرز کے مذکورہ ناموں کے ساتھ پروفائل پیکچرز بھی تھیں۔
نادرا نے بتایا کہ ایف آر ایس سسٹم کے ذریعے ممکنہ طور چہرے کی شناخت قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ میچ ہوئی جبکہ گراؤنڈ کی تصدیق لازمی ہے جو یو ایس بی خط کے ساتھ بھیجی گئی تھی وہ واپس کردی گئی ہے۔




