لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا۔قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے سیف الاسلام قذافی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا ، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: انقرہ، طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق،وزیراعظم نے تصدیق کر دی

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ معمر قذافی 42سال تک لیبیا میں برسر اقتدار رہے اور انہیں20اکتوبر2011میں انہیں باغیوں نے مار دیا تھا جس کے کافی عرصے بعد سیف قذافی جانشین کے طور پر سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نکولس سرکوزی نے لیبیا فنڈنگ کیس کےسلسلےمیں خود کو حکام کے حوالے کردیا

Scroll to Top