بی آئی ایس پی مفت موبائل سم لینے کا طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت سم حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلیے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت موبائل سم فراہم کر رہا ہے۔

بیان میں طریقہ بتایا گیا کہ بینیفشریز اپنے قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی مرکز یا کیمپ سائٹس پر تشریف لائیں

جہاں سب سے پہلے اسکریننگ کاؤنٹر پر اہلیت کی جانچ کی جائے گی جبکہ اہل قرار دیے جانے پر ٹوکن جاری کیا جائے گا اور سم اجرا کاؤنٹر پر بھیج دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 197 دہشتگرد واصل جہنم،22 بہادر جوان شہید

بعدازاں، سم اجرا کاؤنٹر پر بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مفت سم جاری کی جائے گی جسے ٹیلی کام نمائندہ وہیں پر موبائل فون میں ڈال کر ایکٹو کر دے گا، جاری شدہ سم نمبر پروگرام کے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے گا تاکہ تمام ریکارڈ مکمل رہے۔

اس حوالے سے بینیفشریز کو اہم ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سم کسی اور کو نہ دیں اور اسے ہر وقت ایکٹو رکھیں کیونکہ 8171 کی جانب سے بھیجے جانے والے تمام پیغامات اسی پر موصول ہوں گے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلیے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام ’سوشل پروٹیکشن والٹ‘ متعارف کروایا ہے جس کا مقصد نظام کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی :پاکستان کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق رجسٹرڈ شہریوں کیلیے سوشل پروٹیکشن والٹ کا آغاز کیا ہے تاکہ رقم کی ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔

سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق سوشل پروٹیکشن والٹس نظام کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم (SIM) کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی،

خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں

ایک مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سم حاصل کرنے کیلیے کسی کو رقم ادا نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت ہے۔

سم پر سوشل پروٹیکشن والٹس صرف BISP کی جانب سے بنایا جائے گا لہٰذا کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی جبکہ ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سیم پر موصول ہوں گے۔

Scroll to Top