قیمت ایک تہائی کم مگر کارکردگی سب سے شاندار ہے، جے ایف 17تھنڈر گلوبل ساؤتھ کا پسندیدہ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے جس کی امریکی میگزین نے تصدیق کردی ہے۔
امریکی میگزین نے پاکستانی طیارے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے ایف سیونٹین نے کسی ایئرشو کے بجائے میدان جنگ میں اپنی افادیت ثابت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرشو کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ
روس اور مغرب کے جدید ترین طیاروں کو مار گرایا۔ پاکستان اور ترکیہ اسلحے کی عالمی منڈی میں مغربی کمپنیوں کی جگہ لے رہے ہیں۔
میگزین کے مطابق ہلکا، کم خرچ، سنگل انجن، ملٹی رول لڑاکا طیارہ کسی ایئر شو میں نہیں۔ میدان جنگ میں خود کو منوا چکا ہے۔
پاک بھارت جنگ میں جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے روسی اور مغربی جدید طیاروں کو مار گرا کراپنی افادیت ثابت کردی۔
رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی کمپنیاں درمیانی درجے کی اسلحہ منڈی کھو رہی ہیں اور یہ خلا ترکیہ، پاکستان اور جنوبی کوریا پرکررے ہیں۔ پاکستان ایسا دفاعی مرکز بنتا جا رہا ہے جو گلوبل ساؤتھ کو کم قیمت مگر جنگ آزمودہ نظام فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو :دوست ملک کی جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی،معاہدے پردستخط




