انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بلاوائیو: انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز کے اہم مقابلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سپر سکس مرحلے میں سیمی فائنل کی ایک نشست ابھی باقی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان انڈر 19 کرکٹ ٹیم فرحان یوسف نے کہا،”اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، باؤلرز نے گزشتہ میچ میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوشش ہے انڈیا کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔”

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر حتمی فیصلہ آج ہوگا، پی سی بی کا متبادل پلان تیار

انہوں نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میدان میں بھرپور محنت کریں گے۔

یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل مرحلے کا ٹکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ گروپ 2 سے اب صرف ایک نشست باقی ہے، جس کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ مقابلہ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر بھارت پاکستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی مارجن سے شکست دیتا ہے تو وہ براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو کم از کم 85 رنز سے شکست دینا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے اسپنرز نے آسٹریلیا کی تمام 10وکٹیں اپنے نام کیں

Scroll to Top