پاکستانی طلبہ

سنگاپور کا پاکستانی طلبہ کیلئے این ٹی یو گلوبل کنیکٹ فیلوشپ کا اعلان

پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (NTU)نے این ٹی یو گلوبل کنیکٹ فیلوشپ 2026 کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

یہ پروگرام بیچلرز اور ماسٹرز کے طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ تحقیقی فیلوشپ فراہم کرتا ہے، جو بین الاقوامی تحقیقی تجربہ حاصل کرنے اور عالمی معیار کے اساتذہ کی نگرانی میں جدید تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کا موقع دیتا ہے ۔

فیلوشپ کی مدت 2 سے 3 ماہ ہے اور یہ یکم جولائی سے 31 اگست 2026 تک جاری رہے گی ۔ منتخب طلبہ کومکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس میں واپسی کے ہوائی ٹکٹ، ٹیوشن فیس میں چھوٹ، مفت رہائش، پہلے مہینے کیلئے 2,000 سنگاپور ڈالر سیٹلنگ الاؤنس، 1,500 ڈالر ماہانہ وظیفہ، ویزا اخراجات، رجسٹریشن فیس، رہائشی اخراجات اور کھانے شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ویتنام نے پاکستانی طلبہ کیلئےمکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

این ٹی یو گلوبل کنیکٹ فیلوشپ پاکستان سمیت دنیا بھر کے باصلاحیت طلبہ کیلئے کھلی ہے ۔ اس پروگرام کیلئے نہ تو GRE، TOEFL یا IELTS کی ضرورت ہے، نہ کوئی درخواست فیس، اور نہ ہی کم از کم GPA شرط لازم ہے ۔ ریفرنس لیٹرز بھی اختیاری ہیں، جس کی وجہ سے یہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے بہت آسان اور قابل رسائی ہے ۔

اہل امیدوار وہ طلبہ ہیں جو بیچلرز یا ماسٹرز پروگرام میں داخل ہیں، 2026 یا 2027 میں گریجویشن کی توقع رکھتے ہیں، کسی بھی تعلیمی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور سنگاپور اسٹوڈنٹ پاس کے اہل ہیں ۔

درخواست دہندگان کو ذاتی معلومات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ کی کاپی، حالیہ تصویر، Statement of Purpose، ایک سے دو منٹ کی موٹیویشن ویڈیو اور اختیاری ریفرنس لیٹرز جمع کرانے ہوں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اہم ایشیائی ملک کا پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

پاکستانی طلبہ این ٹی یو گلوبل کنیکٹ فیلوشپ کے لیے آفیشل آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جہاں دستیاب تحقیقی منصوبوں کی مکمل فہرست بھی موجود ہے ۔ درخواست کی آخری تاریخ 15 فروری 2026 ہے، لہٰذا دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو جلد اقدام کرنا چاہیے ۔

Scroll to Top