پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل فی لیٹر 11روپے اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پاکستان نے یکم فروری 2026 سے شروع ہونے والے پندرہ دن کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:65 ہزار اضافی ورک ویزے، امریکہ میں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا جو آئندہ پندرہ دنوں تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپےاضافے کیساتھ 268 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایف پی ایس سی کی سی ایس ایس امتحانات کیلئے اہم ہدایات جاری

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل،ہائی سپیڈ ڈیزل 11.30 لیٹر اضافے کے ساتھ 268.38 روپے لیٹر ہو گیا۔

موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمتیں 253.17 روپے لیٹر پر برقرار رہیں۔نئی قیمتیں یکم فروری 2026 سے لاگو ہوں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیرِاعظم مودی کانام ایپسٹین فائلز میں شامل، اپوزیشن کی شدید تنقید

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین اور کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔۔

Scroll to Top