صدر بیرسٹر سلطان محمود کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین ، تین روزہ سوگ کا اعلان

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت پرصدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر ریاست بھر میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا۔ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:65 ہزار اضافی ورک ویزے، امریکہ میں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریاست بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

تین دن پرچم سرنگوں رہے گا ،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو دریائوں پرہائیڈرل پراجیکٹس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

صدر ریاست کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر نےبھی تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ، ان تین دنوں میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے

صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیرآعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر مسلم کانفرنس نے بھی سوگ کا اعلان کردیا ۔
ترجمان کے مطابق مسلم کانفرنس ان تین دنوں میں کسی قسم کا کوئی پارٹی پروگرام یا سرگرمی نہیں کرے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوگرا کا ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان

ممتاز کشمیری لیڈر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کی یاد میں تین دن سوگ رہے گا

صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی سیاست میں بیرسٹر سلطان جیسی شخصیت کی کمی کو ریاست کا بڑا نقصان قرار دیا۔۔

Scroll to Top