میگا مالیاتی اسکینڈل،ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا

راولپنڈی(کشمیرڈیجیٹل) میگا مالیاتی سکینڈل کے آفٹر شاکس ، چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو دریائوں پرہائیڈرل پراجیکٹس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

نوٹیفکیشن کے مطابق کنزہ مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل بارانی ایریا ڈیویلپمنٹ ایجنسی آباد تعینات کردیا گیا۔

کنزہ مرتضی کے دور میں آر ڈی اے کی تاریخ کا دو ارب سے زائد کا میگا مالیاتی سکینڈل سامنے آیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کٹ کی رونمائی ملتوی،پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ پیر کو متوقع

نیب نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ،7 سابق ڈی جی آر ڈی اے دیگر افسران سمیت 48 افراد کی جائیدادوں کی لاہور، کراچی ،ملیر،گوادر،راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے سے تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔

آر ڈی اے مالیاتی اسکینڈل پر چیف سیکرٹری کی قائم فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تاحال رپورٹ سامنے نہ آسکی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بندرعباس : زور دار دھماکہ، متعدد گاڑیاں، عمارت متاثر،ریسکیو آپریشن جاری

نیب آرڈی سے مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت کر چکا، دو افراد جیل جاچکے، ایک پلی بارگین کرچکا آر ڈی اے آفیشل اکاؤنٹ سے دو ارب سے زائد مالیت کی رقوم سی ڈی آر کے ذریعے ٹرانسفر کی گئیں ہیں جبکہ کنٹریکٹر سیکورٹی ڈیپازٹ اکاؤنٹ سے بھی دیگر اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئیں۔

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنٹرولڈ ایریا میں اس وقت 143 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں کام کررہی ہیں۔

Scroll to Top