بھارتی حمایت حکومتی پروپیگنڈا،مہاجرنشستوں کا خاتمہ ڈیموکریٹک پراسس سے چاہتےہیں،عمرنذیر کشمیری

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)ممبر عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سردار ظفر نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت کی حمایت کا بیانیہ حکمرانوں کا ایک پروپیگنڈا ہے جو عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں کہ مہاجرین کی نشستیں قانون سازی کے ذریعے ختم کی جاسکتی ہیں۔کیا عوامی ایکشن کمیٹی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی اور قانون سازی کے ذریعے مہاجرین کی نشستیں ختم کرے گی؟ اس پر سردار عمرنذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پبلک انٹرسٹ کو دیکھے نہ کہ اپنے مفادات کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان،محکمہ شماریات کی اہم رپورٹ جاری

سردار عمرنذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوامی ردعمل کے مطابق فیصلے کرے ۔ ہمارا قانون سازی کیلئے اسمبلی میں ہونا کوئی ضروری نہیں ہے۔ ماضی میں عوام کی ڈیمانڈ پر عوامی ایکشن کمیٹی آٹا بجلی سبسڈی کیلئے سڑکوں پر نکلی تو حکومت سے اپنے مطالبات منظور کروائے ۔ ہم اسمبلی کا حصہ نہیں تھے مگر ہم قوم کی آواز بنے اور عوامی مطالبات حکومت سے منوائے ۔

سردار عمرنذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی تھی کہ آزادکشمیر میں بجلی سستی نہیں ہوسکتی لیکن جب عوام باہر نکلی تو پھر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ آزادکشمیر میں تین اور پانچ روپے بجلی فی یونٹ دی گئی۔

سردارعمرنذیر کشمیری کا کہنا ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلی میں بھیجتی ہے تاکہ عوامی مفادات کیلئے کام کریں ۔ حکومت کیساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے معاہدہ ہواہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی وہ ہائی پاور کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ میں آپریشن کی افواہیں پروپیگنڈا،دشمن کو دھول چٹادی، سکیورٹی حکام

ان سفارشات کی روشنی میں مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم آئندہ چند دنوں میں عوامی ایکشن کمیٹی پاکستانی وزراء کےساتھ آئندہ چنددنوں میں ہونیوالی میٹنگ میں اس معاملے کو اٹھائیں گے ۔

سردارعمرنذیر کشمیری کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ۔اگر ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ پورا نہیں کیا جاتا تو پھرمعاملات کدھر جاتے ہیں مستقبل کا لائحہ عمل کا تعین کرینگے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ میں آپریشن کی افواہیں پروپیگنڈا،دشمن کو دھول چٹادی، سکیورٹی حکام

تاہم عوامی ایکشن کمیٹی جمہوری پراسس کا نہ ہی انکار کرتی ہے اور نہ ہی اسے ریجکیٹ کرتے ہیں بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس ڈیموکریٹک پراسس کے اندر رہ کر نظام کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ اور وہ عوام کے منتخب نمائندگان ہی یہ کام کرسکتے ہیں۔

سردار عمرنذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں شہریوں کا قاتل ہے اور کشمیر پر 77 سال سے فوجی قبضہ جمائے ہوئے ہے جس کیخلاف کشمیری مزاحمت کی راہ پر ابھی تک گامزن ہیں۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کےمشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

سردار عمرنذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت کا حکومتی پروپیگنڈا تحریک کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ حکومت اپنی من مانیاں کرتی رہے اور عوام حکمرانوں کے محتاج رہیں ۔ اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Scroll to Top