اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) رمضان کی آمد سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار۔ محکمہ شماریات کی اہم رپورٹ جاری
محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 9 اشیاء ضروریہ سستی ،18 مہنگی جبکہ24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترکیہ آرمی چیف جنرل سلجوک بایراکتار اوغلو پاکستان پہنچ گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
تفصیلات کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں 7.53 فیصد، چکن 3.25 فیصد، کیلا 3.07 فیصد، ایل پی جی 1.56 فیصد، دال ماش 1.49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا
مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ بھاٹی گیٹ: عظمیٰ بخاری کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش
دال چنا 1.31 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 0.66 فیصد، دال مونگ 0.61 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.37 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.32 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران آلو کی قیمت میں 7.81 فیصد، پیاز 6.66 فیصد، نمک پائوڈر 1.36 فیصد کمی آئی
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کو تیار، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
آٹا 1.17 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، گڑ 0.24 فیصد اور باسمتی چاول کی قیمت میں 0.08 فیصد کی کمی ہوئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹے وعدے ثابت ہوئے ہیں ۔
سبزیوں سمیت پھلوں،گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔




