میرپورپولیس کی بڑی کارروائی،2کروڑ مالیتی سونا برآمد ،ملزم گرفتار

میرپور(آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل ) میرپور پولیس کی بڑی کارروائی ۔ سونا چوری کرنیوالا ملزم گرفتار، چالیس تولے سونا برآمدکرلیا۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی مؤثر حکمت عملی تھانہ منگلا کے ایس ایچ او کی دبنگ کارروائی ۔ 40 تولے چوری ہونے والے سونے کو پولیس منگلا نے چند روز میں چور سمیت برآمد کر لیا جس کی ملکیت تقریباً دو کروڑ بنتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل کا امکان

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کی حدود سے چند روز قبل شخ نوید احمد جو چترپڑی میں رہائش پزیر ہے جس کے گھر سے چند روز قبل نامعلوم چور 40 تولے سونا چوری کر کے فرار ہوگئے تھے جس پر متاثر شخص نے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کوسونا چوری کے حوالے سے درخواست جمع کروائی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی پاکستان کا سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑیوں کا پروگرام لانچ

شیخ نوید احمد کی درخواست پر ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے منگلا کے ایس ایچ او سمیع اللّٰہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے 40 تولے سونا برآمد کرنے کے اقدامات جاری کیے تھے ۔

ایس ایس او سمیع اللّٰہ نے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی ہدایت پر چند روز میں ہی اپنی بہترین حکمت عملی کے تحت ملزمان کو گرفتار کر کے 40 تولے سونا برآمد کر لیا جس کی قیمت تقریباً دو کروڑ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کوآنکھوں کے معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا،عطا تارڑ

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے ایس ایچ او تھانہ منگلا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔ اور عوام علاقہ نے عوام علاقہ نے اس شاندار کارکردگی پر ایس ایس پی خرم اقبال اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایس ایچ او پولیس تھانہ منگلا سمیع اللہ نے بڑی کارروائی کرتے چترپڑی میں ہونے والی واردات ٹریس کر لی چند روز قبل شیخ نوید کے گھر سے نامعلوم چور چالیس تولے سونا چوری کرکے فرار ہو گئے تھے ۔

ایس ایچ او سمیع اللہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے چالیس تولے سونا برآمد کر لیا ، ایس ایس پی خرم اقبال نے اپنے آفس میں برآمد شدہ سونا مالک شیخ نوید کے حوالے کر دیا جنہوں نے ان کا اور ایس ایچ دا کیا

Scroll to Top