متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندوں کیلئے نئی ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارتخانے کی جانب سے ویزے کے حصول کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

یو اے ای کے سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ویزے کے خواہشمندوں کے لیے ہدایات دوبارہ جاری کی جارہی ہیں، درخواست دہندگان کیلئے ویزا پراسیسنگ فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے جبکہ ملازمت ویزے کو چھوڑ کر باقی تمام کیٹگری کیلئے درخواست گزار کو خود آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ویزوں کی دیگر کیٹگری میں وزٹ، سیاحتی وفیملی ویزا شامل ہے اور ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو طلبی کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا جبکہ درخواست دہندہ کو ویزا ایپلی کیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق درخواست دہندہ کو اپنی، والدین اور اسپانسر کی 6 ماہ کی تصدیق شدہ بینک اسٹیٹمنٹ دکھانا ہوگی اور تصدیق شدہ بینک اسٹیٹمنٹ میں 5 ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے ۔

ہوٹل بکنگ،گھر، احباب یا رشتہ دار کے گھر کی دستاویز ساتھ لانا ہوں گی اور سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرم ریٹرن ایئر ٹکٹ بھی لانا ہوگا۔

درخواست گزار کو اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگا اور قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کیلئے موثر ہونا ضروری ہے۔

ویزا درخواست 69 امریکی ڈالرز فی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا لازمی ہے اور جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر لازمی ساتھ لائیں۔

کم عمر بچوں کیلئے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں اور 6 سے 15 برس کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائیں گی جبکہ 15 برس یا بڑی عمر کے بچوں کا ویزا سینٹر آنا ضروری ہوگا اور 15 برس سے زائد عمر کے بچوں کا سارا عمل بالغ افراد کی طرح ویزا سینٹر میں ہی ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا سہولت معطل، سعودی عرب کی نئی ویزہ پالیسی جاری

 

Scroll to Top