بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گئے اور ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ تصویر بنوانے سے پہلے قالین پر لگا فلور مارکر اٹھا کر اپنی جیب میں رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ منگل کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر کواڈ رہنماؤں کی ملاقات سے پہلے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے گوردوارہ کھولا، بھارت نے پروپیگنڈا شروع کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی بھی گروپ تصویر کے لیے اپنی مقررہ جگہوں پر موجود تھے۔
VIDEO | Philippines: PM Narendra Modi picks up a piece of paper from the floor while standing together with Quad leaders in Manila.
(Source: Third Party)
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/d8jp61yd2p) https://t.co/W02MUE2w5q
— Press Trust of India (@PTI_News) November 17, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی اپنی جگہ پر پہنچتے ہیں تو نیچے جھک کر قالین پر لگا سفید فلور مارکر اٹھاتے ہیں اور اسے اپنی واسکٹ کی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔
اس فلور مارکر پر بھارتی قومی پرچم بنا ہوا تھا اور اسے تصویر کے دوران ان کی کھڑے ہونے کی جگہ کی نشاندہی کے لیے رکھا گیا تھا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیاکے مطابق مودی نے فلور مارکر اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پرچم کو فرش پر نہیں چھوڑ سکتے۔ اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا اسے سنبھال کر رکھیں۔
How can anyone, I mean anyone, embarrass India more on a global stage than PM Modi who literally picked up a floor marker & pocketed it. …. Unf….believable! https://t.co/sdzVipslzy
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) November 17, 2026
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی نیشنل کانگریس کی ایک خاتون رہنما نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے شیئر کرتے ہوئے نریندر مودی پر تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار اور بھارتی فضائیہ کے درمیان شدید اختلافات و چپقلش ،معاملہ انتقامی کارروائیوں تک پہنچ گیا
کانگریس رہنما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عالمی سطح پر بھارت کو مودی سے زیادہ کوئی اور کیسے شرمندہ کر سکتا ہےجنہوں نے باقاعدہ ایک فلور مارکر اٹھا کر اپنی جیب میں ڈال لیا، یہ ناقابلِ یقین ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ نریندر مودی نے کسی بین الاقوامی تقریب میں فرش پر رکھا ایسا نشان اٹھایا ہو۔ 2023 میں جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھی انہوں نے اسٹیج پر رکھا بھارتی پرچم کا فلور مارکر اٹھا لیا تھا۔




