خیبرپختونخوااسمبلی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا اسمبلی میں یومِ یکجہتی کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:برفباری اور دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،درجنوں پھنسے افراد ریسکیو

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر عالمی قوانین اور اِنسانی اقدار کے منافی ہے۔۔

خیبر پختونخوااسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت، حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا،محسن نقوی

خیبر پختونخوااسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی طاقتوں سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیپا ویلی: گرلز ہائی سیکنڈری سکول بنہ مولا سہولیات سے محروم ، طالبات پریشان

خیبر پختونخوااسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں تشویشناک ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔

ایوان میں پیش کی گئی مشترکہ قرارداد پیش میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کشمیر کی ریاست کی خصوصی حیثیت بحال کرنے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد میں عالمی برادری پر بھی زور دیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا تنازعہ حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

Scroll to Top