برفباری

آزادکشمیر:برفباری اور دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،درجنوں پھنسے افراد ریسکیو

میرپور،عباسپور،راولاکوٹ ،(کشمیر ڈیجیٹل)عباسپور اور میرپور میں برفباری اور سخت سردی سے بزرگ شہری سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

۔بزرگ شہری محمد بشیر جمعہ کے دن گھر سے شہر کی طرف نکلے تو راستے میں برف باری کی وجہ دیرڑھ گاؤں میں پھنس گئے گھروالوں کو چار دن کے بعد شہری کی لاش ملی ۔

میرپور کے علاقے کھڑی شریف پل ساھنگ کے مقام پر دردناک واقعہ پیش آیا جہاں شدید سردی کے دوران ہیٹر جلانے سے دو نواجوان دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ساہنگ میں دو نوجوان دم گھٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیے۔جاں بحق ہونے والوں میں مرزا دانش جن کا تعلق عبدو پور سے بتایا جاتا ہے،

جبکہ دوسرے نوجوان اسلم کا تعلق دلو چک سےہے۔سردی سے بچنے کیلئے رات کو کوئلہ جلا کر سونے کی وجہ سے یہ واقع رونما ہوا

سردی سے بچنے کے لیے جلائے گیے کوئلوں کی گیس کمرے میں جمع ہونے سے دونوں نوجوانوں کا دم گھٹ گیا۔،
میرپور میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوجوان
ٹینٹ سروس کے مالک نے ولیمہ کا آرڈر لے رکھا تھا جہاں دو نوجوان ملازمین کام پر مامور تھے۔ رات گئے کام سے فارغ ہونے کے بعد سردی کی وجہ سےکوئلے کی آگ جلائی،

تاہم آگ بجھانا بھول گئے۔ نتیجتاً کمرے میں گیس جمع ہو گئی، جس سے ان کی سانس بند ہونے سے دونوں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیے
مرزا دانش کا تعلق عبدو پور اور اسلم نامی شخص کا تعلق دلو چک سے بتایا جاتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کمیٹی اجلاس، بیورو کریسی اور ججز کی دہری شہریت ختم کرنے کا عندیہ

دوسری جانب عباسپور ،محمود گلی سڑک پر برفباری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، برف میں پھنسے افراد میت لیکر فارورڈ کہوٹہ جا رہے تھے۔

پاک فوج کے جوانوں اور انتظامیہ نے برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا،ریسکیو افراد کو قریبی گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے،ریسکیو اپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر عباسپور زخمی ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیںلیپا ویلی: گرلز ہائی سیکنڈری سکول بنہ مولا سہولیات سے محروم ، طالبات پریشان

دوسری جانب شاردا نیلم میں دوبارہ برف باری کا سلسلہ جاری شاردا۔ سردی کی شدت اضافہ ہوگیا۔سیاحوں نے برف دیکھنے کیلئے نیلم کا رخ کر لیا ۔ سیاحوں اور شہریوں کیلئے سفر کی سہولت کے لیے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ادھر راولاکوٹ کی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تولی پیر گھوڑی مار ریسٹ ہاؤس میں شدید برفباری کے دوران پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 2026 : پلیئر آکشن سسٹم کا مکمل طریقۂ کار سامنے آ گیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ہمراہ ٹیم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگلا سے آئے سیاحوں کو شدید برفباری میں ریسکیو کرلیا۔

سیاح نجیب احمد نے انتظامیہ کیساتھ ساتھ مقامی افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سپیشل ریسکیو ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔ تاہم سڑک کا بڑا حصہ کلیئرنس کرنے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکال کر اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

Scroll to Top