کراچی(کشمیر ڈیجیٹل ) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کی ٹیم کو بدترین شکست سے دوچار کردیا۔۔ افغان ٹیم نے 30 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا ئے۔ا فغان ٹیم 316 رنز کے تعاقب میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم 52 اور ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پروٹیز کی جانب سے اوپنر رائن رکلٹن نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کپتان ٹیمبا بووما 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 اور ڈیوڈ ملر نے 14 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن صفر پر پویلین لوٹے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔