اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طوفانی برفباری :حویلی عوام گھروں میں محصور،سڑکیں بند، ضلعی انتظامیہ غائب
عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S25 اور S25 الٹرا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی
عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیل سیری میں جھولا پل گرنے سے علاقہ محصور، عوام شدید مشکلات کا شکار
عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے تعاون سے شاہ کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ، جدید علاج کی سہولیات فراہم
عدالت نے پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔




