طوفانی برفباری :حویلی عوام گھروں میں محصور،سڑکیں بند، ضلعی انتظامیہ غائب

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بھر میں شدید برفباری سے ضلع حویلی سمیت مختلف علاقے دیگر بڑے شہروں سے کٹ کر رہ گئے ۔

ضلع حویلی جو ایک دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے، صرف ایس کام (SCOM) سروس پر انحصار کرتا ہے۔شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ،بجلی اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:
شدید برفباری سے ضلع حویلی کی عوام اسلام آباد ، راولپنڈی سے کٹ کررہ گئی ، اشیائے خوردو نوش کی قلت ، عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہوگئے ۔

موصلاتی رابطے کٹ جانے کے باعث پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں رہنے والے حویلی کے عوام کے گزشتہ کئی گھنٹوں سے اپنے والدین، بچوں اور پیاروں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

یہ صورتحال صرف تکلیف دہ نہیں بلکہ انتہائی تشویشناک ہے۔روڈ بحالی کیلئے مشینری ناکافی، ڈرائیور ڈیزل کے بہانے روڈ صاف کرنیوالی مشینری لے کر عباسپور روانہ ہوگیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چند مشینوں کے ذریعے درجنوں کلومیٹر طویل بند شاہراہیں کھولنا ممکن نہیںجس کے باعث دور دراز دیہات کے کئی دن تک محصور رہنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

حویلی کے رہائشی سید مظہر علی بخاری نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع حویلی وزیراعظم آزاد کشمیر کا آبائی ضلع ہونے کے باوجود تاحال بجلی غیر فعال، موصلاتی نظام بحال ہوسکا، حکومت کا کوئی ہنگامی اقدام تاحال سامنے نہیں آسکا۔

نہ بجلی بحال ہو سکی ،انٹرنیٹ بحال ہو ا نہ ہی موبائل سروس ابھی تک بحال ہوسکی۔ عوامی حلقوں کا حکومت سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حویلی میں حکومتی مشینری بحالی کے کاموں میں ناکام ہوچکی ۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس کام نیٹ ورک کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کیا جائے۔ سڑکوں کی بحالی کیلئے اضافی ہیوی مشینری فوری فراہم کی جائے۔

Scroll to Top