ہٹیاں بالا( کشمیر ڈیجیٹل )اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج شبیر اعوان کے ہمراہ ہٹیاں بالا بازار کا دورہ کیا ،بازار میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل ، رکشے اور گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔
انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو متعد د بار وارننگ دی گئی کہ غلط پارکنگ کرنے پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط کرلیے جائیں گے تاہم شہریوں کی طرف سے کوئی توجہ نہ دی گئی پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر اتنظامیہ حرکت میں آگئی اور غلط پارکنگ کرنے والے موٹر سائیکل ،رکشے اور گاڑیاں ضبط کرکے ہٹیاں تھانے منتقل کردی گئیں ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان کا کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،بازاروں میں ٹریفک کی اچھے طریقے سے روانی کو برقرار کھا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں گرانفروشی کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضا ن المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، گرانفروشی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ،جو دکاندار بھی مہنگی اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔