مشی گن (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ریاست مشیگن میں برفانی طوفان نے تباہی پھیلا دی، سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جن میں 30 بھاری ٹرک بھی شامل تھے۔
مشی گن میں برفانی طوفان کے باعث سڑکوں پر سفر کی صورت حال انتہائی خطرناک ہو جانے کے بعد بین الریاستی شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں یا سڑک سے پھسل کر باہر جا گریں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز، اور مقامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع کی گئی فوٹیج میں برف سے ڈھکی شاہراہ کے ایک طویل حصے پر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو ایک دوسرے کے اوپر چڑھا ہوا دکھایا گیا۔ یہ حادثہ ملک بھر میں پھیلنے والے شدید موسمِ سرما کے طوفان کے اثرات کا تازہ ترین واقعہ ہے۔
ہر جگہ الٹی گاڑیاں اور جیک نائف ٹرک بکھرے نظر آئے، فاکس ویدر کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے ہائی وے انٹراسٹیٹ 196 مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے،
حادثے کے وقت 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، اور علاقے میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہو چکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان، قائداعظم کی توہین کی مرتکب،سردار عتیق خان
الجزیرہ کے مطابق پیر کے روز پیش آنے والے اس بڑے حادثے کے بعد مشیگن اسٹیٹ پولیس نے گرانڈ ریپیڈز کے جنوب مغرب میں واقع انٹر اسٹیٹ 196 شاہراہ کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا،
جب کہ حکام 30 سے زائد ٹریلر ٹرکوں سمیت تمام گاڑیوں کو ہٹانے میں مصروف رہے۔ مشیگن اسٹیٹ پولیس کے مطابق ان حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گرم دودھ میں دیسی گھی ڈال کر پینے کے حیرت انگیز فوائد
امریکی نیشنل ویدر سروس نے متعدد ریاستوں میں یا تو شدید سرد درجۂ حرارت یا برفانی طوفان کے امکانات کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے،۔
جو شمالی منیسوٹا سے شروع ہو کر جنوب اور مشرق کی جانب وسکونسن، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوینیا اور نیویارک تک پھیلی ہوئی ہے۔
ایک موٹر سوار پیڈرو ماتا جونیئر نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حادثے سے قبل جب وہ 32 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ (20 سے 25 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے تو سڑک پر اڑتی ہوئی برف کے باعث انھیں اپنے سامنے موجود گاڑیاں بھی بمشکل دکھائی دے رہی تھیں۔
❄️ WINTER STORM HQ: Fast-moving snow squalls rushed through Poland, Ohio, on Monday amid an arctic cold front. This amazing video shows how low visibility dropped as the squalls swept through. pic.twitter.com/UjMRPiVpXr
— FOX Weather (@foxweather) January 20, 2026
انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی پک اَپ ٹرک کو بحفاظت روکنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن بعد میں پیچھے سے ٹکر لگنے سے بچنے کے لیے گاڑی کو سڑک کے درمیانی حصے (میڈین) میں لے جا کر روک دیا۔ پیڈرو نے کہا ’’ہر طرف سے ٹکرانے اور دھماکوں جیسی آوازیں آ رہی تھیں، جو کافی خوفناک تھیں۔ میں اپنے سامنے کا منظر تو دیکھ سکتا تھا، لیکن اپنے پیچھے کیا ہو رہا تھا، یہ بالکل نظر نہیں آ رہا تھا۔‘‘
حکام نے موٹر سواروں سے اپیل کی کہ وہ ان ’’خطرناک‘‘ حالات میں رفتار کم رکھیں، کیوں کہ برفانی طوفان کے باعث خطے میں مسلسل برف باری ہو رہی ہے اور ہوا کے اثر کے ساتھ درجۂ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ (منفی 8 ڈگری فارن ہائیٹ) تک گرنے کی توقع ہے۔
ماہرینِ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ شمالی وسطی فلوریڈا اور جنوب مشرقی جارجیا کے بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح تک رات کے وقت منجمد کر دینے والے درجۂ حرارت کا امکان ہے۔




